علاقائی

سرگودھا:سرگودہا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 4237 گرام چرس اور 1717 گرام ہیرو ئن برآمد 09گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کر تے ہو ئے مورخہ28.01.2011 کو 4237 گرام چرس اور 1717 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ تھانہ اربن ایریا کے اعجاز حسین SI نے دوران گشت قاسم خان ولد سدا خان قوم پٹھان سکنہ امین کالونی سے 1040 گرام چرس جبکہ شوکت خان SI نے یوسف پٹھان ولد سدا خان سکنہ امین کالونی سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف بالترتیب مقدمات نمبر41/12 اور 42/12 تھانہ اربن ایریا درج کروائے اسی طرح تھانہ پھلروان کے آغاحسین SI نے محمدجاوید ولد محمد خان قوم مسلم شیخ سکنہ چک06/ML کو مخبر کی اطلاع پر قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 1207 گرام ہیروئن اور 1027 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ پھلروان کے سب انسپکٹر فاروق حسنات نے دوران ناکہ بندی ملزم محمد جاوید ولد فتح خان قوم راجپوت سکنہ پھلروان کو دھوری کے قریب قابو کر کے اس قبضہ سے 1150 گرام چرس برآمد کر لی ۔ہر دو ملزمان کے خلاف بالترتیب مقدمات نمبر30/12 ،31/12تھانہ پھلروان درج کروائے۔ جبکہ تھانہ صدر کے آفتاب احمد SIنے ملزم محمد اختر ولد اللہ یار قوم کلیار سکنہ سیدو آنہ سے مخبر کی اطلاع پر510 گرام ہیروئن برآمد کر لیاور مقدمہ نمبر 43/12 کا اندراج کروایا ۔ ملزمان منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بااثربھٹہ مالکان اوراس کے بیس مسلح ساتھیوں کا اینٹیں بنانے والے محنت کش کے گھرپردھاوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker