علاقائی

سرگودھا: تھانہ سٹی کو راہزنی کی متعدد وارداتوں میںمطلوب دو ملزمان گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد

سرگودھا ﴿ نامہ نگار﴾ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان محمد اقبال ولد موری خان قوم کھرل سکنہ حافظ آباد اور غلام عباس ولد ولی محمدقوم لوہار سکنہ مڈھ رانجھا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان تھانہ سٹی کے مقدمات نمبر491/11 ،502/11،530/11 اور 686/11 میں مطلوب تھے ۔ ملزمان نے جاوید اقبال ولد نذر محمد سکنہ واٹر سپلائی روڈ مقام حیات سے مورخہ29.08.2011 کو اسلحہ کے زور پر نقدی پندرہ ہزار ATM کارڈ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جس پر مقدمہ نمبر491/11 کا اندراج ہو ا تھا۔ اس طرح ملزمان نے مورخہ 22.09.11 کو بلاک نمبر 23 میںواقع اڈا پیر مکی گڈز سے محمد عمران ولد شوکت علی قوم گجر سکنہ 31 بلاک اور محمد یوسف ولد عبد الحمید قوم آرائیں سکنہ رشید کالونی سے اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے نقد چھین لئے تھے ۔ جس پر مقدمہ نمبر530/11 کا اندراج کیا گیا تھا۔ اسی طرح ملزمان نے مورخہ10/11-12-11 کی درمیانی رات کو فاطمہ جناح روڈ پر واقع ساجد پان شاپ میں نقب لگا کر 4 عدد موبائل فونز اور 33500/- روپے مالیت کے سگریٹ نکال لیے تھے۔ جس پر مقدمہ نمبر686/11 کا اندارج کیا گیا تھا۔ اس طرح ملزم غلام عباس نے ایک کس نامعلوم ملزم کے سا تھ ملکر فاطمہ جناح روڈ پر واقع پراچہ کیرج کمپنی میں گھس کر نقدی ، موبائل اور پسٹل چھین لیا تھا جس پر مقدمہ نمبر502/11 کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے SHOتھانہ سٹی قیصر محمود گجر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مخبر کی اطلاع پر ملزمان کو لکڑ منڈ ی سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موبائل اور نقدی برآمدہوئی ہے اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بااثر معطل سکول ٹیچر کی بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker