علاقائی

سرگودھا: عمران خان کے سونامی غبارے سے ہوا تیزی سے نکل رہی ہے۔

سرگودہا(تحصیل رپورٹر) عمران خان کے سونامی غبارے سے ہوا تیزی سے نکل رہی ہے ۔عمران خان کا غرور اور تکبر میاں نواز شریف خاک میں ملادینگے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مینارٹیز ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین چوہدری مشتاق گل نے مسیحی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ عام انتخابات میں عمران خان اور مخالفین کا صفایا کردیگیاور چاروں صوبوں میں ن لیگ شاندار کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بدنام زمانہ کرپٹ اور مفاد پرست لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ جو تحریک انصاف کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کرپٹ لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔ چوہدری مشتاق گل نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے میاں نواز شریف ہی اپنی مدبرانہ اور اصولوں پر مبنی پالیسیوں کی بدولت نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ شفاف نظام راج کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ جب کہ وفاقی حکومت بریب عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے کبھی بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مثبت اقدامات نہیں کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔ جس میں صاف اور شفاف نظام ملکی تاریخ کے سنہری دور کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر آل پاکستان مینارٹیز ڈیموکرٹیک موومنٹ کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسلم لیگ ن نے یوم آ زادی کی تقریبات منانے کے لئے علاقے بھر کے دورے شروع کر دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker