علاقائی

سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری 1100گرام چرس ِ 320 گرام ہیروئن برآمد، 2ملزمان گرفتار۔

سرگودھا(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے سب انسپکٹر جاوید اقبال معہ ہمرائیاں بسلسلہ گشت چک 36 شمالی موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر مسمی شوکت علی ولد لیاقت علی قوم مسلم شیخ سکنہ چک 36 شمالی کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے چرس 1100 گرام برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر45/12 کا اندراج کروایا۔ اسی طرح تھانہ اربن ایریا کے بشیر احمد SI بسلسلہ گشت بحد رقبہ ملٹری فارم روڈ موجو د تھے کہ محمد سجاد ولد محمد یوسف قوم موچی سکنہ چک 52 شمالی الف کو مشکوک پا کر جامہ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے ہیروئن وزنی 320 گرام برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ نمبر46/12 درج کروایا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر شکیل آفریدی کا وکیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker