علاقائی

سرگودھا: 5فروری کویوم یکجہتی کشمیربھرپورملی جوش وجذبے سے منایاجائے گا

سرگودہا (تحصیل رپورٹر)5فروری کویوم یکجہتی کشمیربھرپورملی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔کمشنرسرگودہاڈویژن شوکت علی نے اس ضمن میں تمام اداروں کوہدایت جاری کردی ہے۔اس روزڈویژن بھرکے شہروں اورقصبوں میں ریلیاں،سیمیناراورجلسے جلوس منعقدہونگے اورکشمیریوں کی قربانیوں کواجاگرکیاجائے گا۔تعلیمی اداروں میں مزاکرے اورکوئزپروگرام منعقدکیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کوکشمیرکے مسئلہ کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔اس یوم کی اہمیت کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ضلعی انتظامیہ ممبران کشمیرکمیٹی کی مشاورت سے سیاسی رہنماﺅں اورسماجی تنظیموں سے رابطہ کرکے مختلف پروگرام مرتب کرے گی۔درےںاثناءڈی سی اوسرگودہاعظمت محمودنے یوم یکجہتی کشمیرکوملی جذبے سے منانے کیلئے ای ڈی اوایجوکیشن کوکوارڈنیٹرمقررکیاہے۔جوریلیاں وواک منعقدکروانے کے انتظامات کریں گے۔جبکہ تعلیمی اداروں میں آزادی کشمیرکے ضمن میں تقاریری مقابلے ومذاکرے بھی منعقدکروانے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام جناح ہال سرگودہامیں تصویری نمائش بھی منعقدہوگی۔انھوں نے محکمہ پولیس اووٹریفک کوسیکورٹی انتطامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:عمران سلفی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ڈی پی او قصور سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker