علاقائی

سرگودھا: جھنگ کی عوام جاگ چکی ہے،ریاض حسین امیدوار قومی اسمبلی

سرگودہا (تحصیل رپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پریس سیکرٹری اور حلقہ این اے 88جھنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی ریاض حسین نے سرگودہا پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کے عوام گذشتہ سو سال سے ظالمانہ جاگیرداری نظام میں جکڑے ہوئے ہیں اور یہاں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی ہر دور میں وزارت سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں لیکن ان کے حلقے آج بھی پرائمری سکولوں اور صحت سمیت دیگر تمام سہولیات سے یکسر محروم ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے پسماندہ طبقوں کے واحد نمائندہ ہیں اور ملک کے مظلوم عوام میاں نواز شریف ہی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں رائے ریاض حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف نے جھنگ کے عوام کو ظالمانہ جاگیرداری نظام سے نجات دلانے کیلئے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور میری رابطہ عوام مہم این اے 88میں بھرپور طریقہ سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کے باشعور عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں جس کا عملی مظاہرہ آئندہ عا انتخابات کے دوران حیران کن انتخابی نتائج کی صورت میں برآمد ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:شکار کھلتے ہوئے نوجوان اپنی ہی بندوق کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker