علاقائی

سرگودھا:وزیراعظم کی جانب سے این آراوکیس میں عدلیہ کے فیصلوں کامذاق اڑانااورسپریم کورٹ میں باربارحاضری کوئی اعزازکی بات نہیں

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے این آر او کیس میں عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانا اور سپریم کورٹ میں بار بار حاضری کوئی اعزاز کی بات نہیں ہے۔یوسف رضا گیلانی18کروڑ عوام کے جذبات کو مجروع کرتے ہوئے چوروں،لٹیروں،ڈاکوئوں اور قاتلوں کا تحفظ کررہے ہیں۔لٹیروں سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ جب تک ملک میں واپس نہیںآجاتا ملک میں خوشحالی و استحکام نہیں آسکتا۔جماعت اسلامی قانون اور آئین کے مطابق ملک میں مثبت تبدیلی کی خواہا ں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بیان سے صاف لگتا ہے کہ امریکی غلام حکمران ایک مرتبہ پھر امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔پوری قوم اس بیان کی پھر پور مذمت کرتی ہے،حکمران ہوش کے ناخن لیں۔دنیا میں وہی قوتیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے وسائل پر انحصار کرنے کاسلیقہ جانتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی زندگی اجیرن بنانے،غیر ضروری ایشو میں قوم کو الجھانے،اصل مسائل سے توجہ ہٹانے اور لوگوں کو زندہ درگور کرنے کی پالیسیوں سے وفاقی و صوبائی حکومت اجتناب کرتے ہوئے ملک وقوم کی جان چھوڑ دے۔پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال،کرپشن ،من پسند افراد کو اہم عہدوں پر چن چن کر لگا نا اور مجرمانہ غفلت اور بد انتظامی نے منافع بخش اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔زبیراحمدگوندل نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو دن دیہاڑے ایجنسیاں اٹھارہی ہیں۔لاپتا افراد کی عدم بازیابی حکمرانوں کے لئے فکریہ ہے۔ماورائے آئین و قانون کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اگر کسی نے کوئی گناہ کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔اسلام قاتل کو بھی مقدمہ لڑنے اور اپنے دفاع کا پورا حق دیتا ہے۔پوری دنیا تبدیلی کی زد میں ہے،پاکستان کے حکمرانوں کو بھی اس سے سبق سیکھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker