علاقائی

سرگودھا:پیپلز پارٹی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک میں مفاہمت کاکلچرفروغ دے کرمثبت روایات پیداکررہی ہے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾پیپلز پارٹی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملک میں مفاہمت کا کلچر فروغ دے کر مثبت روایات پیدا کررہی ہے تاکہ محاذ آرائی کی منفی سیاست کا یقینی خاتمہ ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سرگودہا پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بوگس ادویات کے نتیجہ میں بے گناہ افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور ترقی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ پولیس کا عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید پانچ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker