علاقائی

سرگودھا: ڈی او آفس کو صنعت زار کالج سے کہیں اور منتقل کیا جائے

سرگودھا:﴿تحصیل رپورٹر﴾صنعت زار کالج جو کہ نیو سیٹلائٹ ٹاون سرگودھا میںواقع ہے۔یہ بچیوںکو مختلف کورسزجسیے کوکنگ،بیوٹی پارلر،کمپوٹر کورسز،سلا ئی کڑھائی وغیرہ کروانے کی وجہ سے اچھی شہرت کا حامل ہے۔لیکن گزشتہ دو ماہ سے اس کالج کے کچھ حصے میں ڈی او کا آفس منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ یہ خالصتاٌ خواتین کا ادارہ ہے۔اسی وجہ سے آنے والی مشکلات کا شکار ہوگئیں ہیں۔ خا ص طور پر نواحی قصبوں سے آنے والی طالبات کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔طالبا ت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایہ کہ جو واش روم ہے آفس کے اس حصے میں ہے جو ڈی او آفس وکو دیا گئے ہے۔جس سے ان کو واش روم استعمال کرنے میں شدید مشکل پیش آرہی ہے۔ کیونکہ وہی واش روم ڈی او آفس کا سٹاف بھی استعمال کر تا ہے۔ اس کے علاوہ جب والدین اپنی بچیوں کو لنیے اور چھوڑنے آتے ہیں تو بیس سے پچیس پرمرد حضرات داخلی دروازے کے پاس بیٹھے ہو تے ہیں۔ اس وجہ سے والدین بچیوں کو صنعت زار بھیجنے سے گریزاں ہیں۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے طالبات کو پورا کیا جائے۔ڈی او آفس کو صنعت زار کالج سے کہیں اور منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:مریض کو چیک کیوں نہیں کیا ،مسلح افراد کی نجی ہسپتال میں توڑ پھوڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker