علاقائی

سرگودھا:محکمہ سوئی گیس سست روی کا شکار ‘مہینوں سے جمع درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ ہوسکے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾محکمہ سوئی گیس سست روی کا شکار ‘مہینوں سے جمع درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ ہوسکے ‘شہری گیس میٹر کے حصول میں رل گئے متاثرہ افراد کا شدید احتجاج ‘تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس سرگودہا کی ناقص حکمت عملی کے نتیجہ میں مہینوں سے جمع کروائی گئی درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس ہی جاری نہ ہوسکے جبکہ بیشتر شہری میٹر کے حصول میں دفتر سوئی گیس کے چکر لگا لگا کرمایوس ہوچکے ہیں جنہیں ہمیشہ ایک نئے بہانے سے آئندہ آنے کو تاریخ دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ’’نوائے وقت‘‘ سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے متاثرین نے الزام لگایا کہ محکمہ سوئی گیس کے کرپٹ اہلکار من پسند افراد کو نوازتے ہین جبکہ دیگر شہریوں کو ڈیمانڈ نوٹس میٹر کے حصول اور درخواست جمع کروانے میں بھی ناکوں چنے چبوادئیے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف آئے روز کسی نہ کسی علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کرتے ارکان اسمبلی بھی شہریوں کی اس مشکل کا کوئی حل تلاش کرنے میں قاصر نظر آتے ہیں متاثرہ افراد نے شہر کے ارکان اسمبلی او ر سوئی گیس حکام کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں موجود اندھیر نگیری کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں معاشی تبائی کی زمہ دارسودی نظام ہے ۔آصف یٰسین لانگو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker