علاقائی

سرگودھا:مرغیوں میں خطرناک بیماری کی روک تھام کے لئے چھ حصوں میں تقسیم کرکے ریپڈرسپانس کمیٹیاں تشکیل دے دی

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹراعجازقدیرخان نے بتایاہے کہ مر غیوں میں خطرناک بیماری کی روک تھام کے لئے ضلع سرگودہا کو چھ حصوں میں تقسیم کرکے ریپڈرسپانس کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ یہ کمیٹیاں ہر تحصیل کی سطح پر ویٹرنری ڈاکٹر زاور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ہیں جو سیروسر ویلنس کاکام سرانجام دیں گی اور پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کوتمام ممکنہ ویٹرنری سروسزفراہم کریں گی ۔ ڈاکٹر اعجاز قدیر خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سے تواتر کے ساتھ سر ویلنس کی جارہی ہے اور کہیں سے بھی برڈفلوکا کوئی کیس اب تک سامنے نہ آیا ہے ۔ضلع سرگودہا میں کنٹرولڈشیڈزپر مرغیوں کی حالیہ اموات برڈفلوکی وجہ سے نہیں ہوئیں بلکہ یہ اموات رانی کھیت کے مرض سے ہوئی ہیں ۔ سردی کی شدت سے رانی کھیت کے وائرس کوپھلینے کاموقع ملتاہے ۔یہ مرض مرغیوں میں مہلک ہے جب کہ اس وائرس سے انسانوں میں صرف معمولی زکام یا آنکھوں کی سوجن وغیرہ ہو سکتی ہے ۔لیکن یہ مرض انسانوںکے لئے ہرگز مہلک نہیں ہے ۔اُنھوں نے ضلع بھر سے پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ کسی قسم کی بیماری کی صورت میں فوکل پرسن ڈاکٹر محمدجاوید ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر پولٹری پروڈکشن سرگودہا سے ا ن کے فون نمبرز048-9239194اورموبائل نمبر0300-6010872پررابطہ کیاجاسکتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم :مین بازار میں سیوریج کا کام سست روی پر احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker