علاقائی

سیالکوٹ:نوازشریف ملک میں نوجوانوں کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،کیپٹن ﴿ر﴾ محمد صفدر

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک میں نوجوانوں کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اوراس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوںمیں نوجوانوں کے آبادی کے تناسب کے مطابق ان کوبھرپور نمائندگی حق دیں گے۔جس سے آئندہ وجود میں آنے والی اسمبلیوں میں یوتھ کی واضح نمائندگی نظر آئے گی۔ یہ بات انہوں نے آج پی پی 121کے موضع مراکیوال میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے آفس کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، اراکین صوبائی اسمبلی رانا اقبال ہرناہ، چوہدری محمد اخلاق اورچودھری جمیل اشرف،ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، صدر پی ایم ایل این پی پی 121عارف اقبال ہرناہ ، ملک عابد اعوان، ادیب اعوان، وقار اللہ اعوان، چوہدری رفیع رائ، ملک تنویر اعوان، چوہدری محمد اشفاق اور خالد محمود بھی موجود تھے۔ کیپٹن ﴿ر﴾ محمد صفدر نے کہا کہ سیالکوٹ فیض و اقبال کی دھرتی ہے اور میرے قائد میاں محمد نواز شریف نوجوانوں میں علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ارفع کریم جیسا ٹیلنٹ ملک کے کونے کونے سے نظر آئے۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے111اور پی پی 121کے عوام میں اس سلسلہ میں جوق دو جوق شرکت کرکے اس بات کا عملی ثبوت پیش کردیا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت پنجاب نے بھرپور کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کیا ہیں بالخصوص تعلیمی میدان میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، خواتین یورنیورسٹی اور نواز شریف ڈگری کالج کا قیام اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ اس موقع پرعلاقہ کے عوام کے مطالبہ پررکن قومی اسمبلی کیپٹن ﴿ر﴾ محمد صفدر نے کھروٹہ سیداں میں خواتین کیلئے ڈگری کالج بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جلد اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker