علاقائی

مضمون نویسی میں تحصیل، مڈل اور سیکنڈری لیول کے مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

سیالکوٹ﴿بیورو چیف رپورٹ﴾ضلع سیالکوٹ میں مقابلہ جات وزیر اعلیٰ پنجاب برائے فن تقریر، مضمون نویسی اور آرٹ 2011ئ میں مرکز، تحصیل، مڈل اور سیکنڈری لیول کے مقابلہ جات میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی اور سلسلہ میں 13مارچ کوچاروں تحصیلوں میں 8 مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ یہ بات ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد سجاد اسلم کاہلوں نے ڈی ای اوز صاحبان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ان تقاریب میں ڈی سی او سیالکوٹ سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔شیڈول کے مطابق تحصیل سیالکوٹ میں طلبائ کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں اور طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ لیڈی اینڈرسن ہائر سیکنڈری سکول میں منعقد ہو گی جس میں بالترتیب اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق اور انجینئر عمران اشرف چیف گیسٹ ہونگے ۔ تحصیل ڈسکہ میں طلبائ کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول میں اور طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول سکول میں منعقد ہو گی ان تقاریب میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل اشرف اوریحییٰ گلنوازمہمان خصوصی ہونگے۔تحصیل سمبڑیال میں طلبائ کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں اور طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہو گی جس میں بالترتیب رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی گھمن اوررکن قومی اسمبلی رانا عبدالستار مہمان خصوصی ہونگے اور اسی طرح تحصیل پسرورمیں طلبائ کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میںاور طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہو گی جس میں بالترتیب رکن قومی اسمبلی زاہد حامد اوررکن صوبائی اسمبلی چوہدری منور علی گل مہمان خصوصی ہونگے۔ای ڈی او ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ یہ تقاریب13مارچ بوقت 11بجے صبح منعقد ہونگی اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تحریک انصاف کی قیادت کا دوبارہ دھرنے کا اعلان انکی دوغلی پالیسیوں کا تسلسل ہے .پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما عمار اجمل چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker