علاقائی

سرگودھا:منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2045 گرام ہیر وئن ، 180 بوتل شراب برآمد 4گرفتار۔

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے محمد یار سب انسپکٹر نے ضلع گجرات کے دو منشیات فروش بابر بیگ ولد عنصر بیگ اور زبیر ملہی ولد نصراللہ سکنائے ریلوے اسٹیشن محلہ سردار پورہ ضلع گجرات کو گرفتار کر لیااور ملزم بابر بیگ سے ہیروئن وزنی 1015گرام جبکہ زبیر ملہی سے ہیروئن وزنی 1030 گرام برآمد کر لی ۔ اسی طرح تھانہ صدر بھلوال کے احمد خان سب انسپکٹر نے مخبری پر ملزمان محمد نوید عباسی اور عمران عباسی سکنائے پھلروان کو ریلوے پھاٹک نون شوگر ملزکے قریب قابو کر کے ہر دو ملزمان سے 90/90 بوتل شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:حادثہ کاشکارہونیوالی کارکے تینوں بہن بھائی آبائی قبرستان میں سپرد خاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker