علاقائی

سرگودھا:ایپکا کی اپیل پر تمام محکمہ جات کے کلرکوں نے مکمل ہڑتال ‘دفاتر میں مکمل سناٹا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ایپکا کی اپیل پر گذشتہ روز سرگودہا کے تمم محکمہ جات کے کلرکوں نے مکمل ہڑتال کی ‘دفاتر میں مکمل سناٹا رہا سرکاری کام مفلوج ہوکر رہ گیا ہڑتالی کیمپ گرائونڈ محکمہ انہار میں ملازمین کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوا بعدازاں جلوس نکالا گیا جلوس میں تاحد نظر انسانی سر ہی سر دکھائی دے رہے تھے شرکائے جلوس نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جلوس کی قیادت ڈویژنل صدر ایپکا ملک محمد ذاکر ‘سینئر نائبہ صدور محمد اشفاق جٹ ‘ایم پی اے چوہدری ‘ملک منور اقبال ‘شیخ زاہد اقبال ‘جنر ل سیکرٹری رانا امتیاز علی ‘نصیر احمد ‘محمد حنیف چوہدری اور پریس سیکرٹری محمد یار کررہے تھے شرکائے جلوس نعرے لگا رہے تھے مظاہرین نے ڈی پی او چوک میں سڑک پر لیٹ کر ماتم کیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ضلع کچہری میں ملک ذاکر ‘محمد اشفاق جٹ اور رانا امتیاز علی نے واشگاف الفا ظ میں اعلان کیا کہ 25مئی کو بجٹ اجلاس کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کرینگے مقررین نے کہا کہ سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام صرف وکلائ ہی نہیں سرگودہا ڈویژن کی عوام کا مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker