علاقائی

سرگودھا: پاکستانی طالب علم ہمیشہ تعلیمی میدان بالخصوص ہائر ایجوکیشن میںبہت دلچسپی رکھتے ہیں،امریکن قونصلیٹ

سرگودہا ( تحصیل رپورٹر ) سرگودھایونیورسٹی ایم بی اے ہال میں پبلک افیئر سیکشن امریکن قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں امریکہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیمی اور سکالر شپ کے مواقع کے بارے میںماہرین نے خصوصی لیکچر دئیے اور طلباءوطالبات کو مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر امریکن قونصلیٹ کی کلچرل افیئر آفیسر Ketty Kasierنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالب علم ہمیشہ تعلیمی میدان بالخصوص ہائر ایجوکیشن میںبہت دلچسپی رکھتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ملک کا تعلیمی معیار بہتر سے بہتر سے ہو رہا ہے تاہم مزید محنت اور راہنمائی سے ان کی کارکردگی میںمزید نکھار آسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کی تعلیمی وتحقیقی میدان میں حیرت انگیز کامیابیاں سن کر بہت خوشی محسوس ہوئی اور یہاں کے طالب علموں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے نیز وہ یہاں کا ڈسپلن دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں اس موقع پر امریکن قونصلیٹ کی ایجوکیشن ایڈوائزر لبنی انور نے امریکہ میں ہائرایجوکیشن اور سکالر شپ کے بارے میںطالب علموں کو بریفنگ دی اور کہا کہ امریکہ نے صرف تحقیقی مقاصد کے لئے 55بلین کی خطیر رقم مختص کی ہے جس میں سب سے زیادہ رقم سائنس کے لئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائرایجوکیشن کے لئے ضروری تعلیمی سرٹیفیکیٹ اور دیگرکوائف ہوناضروری ہےں اور تمام سکالر شپ میرٹ کی بنیاد پر ہیں اورصرف قابل اور محنتی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے کہا کہ آج کی یہ تقریب طالب علموں کی امریکہ میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے بارے میں نہایت اہم ثابت ہو گی ۔انہوں نے امریکن قونصلیٹ کے پبلک افیئر سیکشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی آمد سے ہمارے ریسرچ سکالر، اساتذہ اور طالب علموں کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔امریکن قونصلیٹ نے یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کا بھی دورہ کیا اورطلباءوطالبات سے آرٹ،مجسمہ سازی ،فوٹو گرافی جیسے موضوعات پر گفتگو کی اوراس موقع پر شعبہ میںموجود طلباءوطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کو دیکھا۔اس موقع پر امریکن قونصلیٹ کی ایجوکیشن ایڈوئزر لبنی انور نے شعبہ فائن آرٹس کے طالب علموں کو امریکہ میں ہائر ایجوکیشن اور سکالر شپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔امریکن قونصلیٹ نے بعد ازتقریب یونیورسٹی کے انتظامی وتعلیمی شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس ‘سوشل سائنسز اینڈ لاءپروفیسر ڈاکٹر رشید احمد خان نے امریکن قونصلیٹ کوسرگودھا یونیورسٹی میں جاری تعلیمی ‘تحقیقی وانتظامی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلاََ آگاہ کیا ۔اس موقع پر ریذیڈنٹ آفیسر چوہدری محمد اقبال،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر اعجاز اصغر بھٹی،شعبہ فائن آرٹس کی کوآرڈی نیٹر فریم سیف‘مختلف شعبہ جات کے صدور ،اساتذہ اور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:دیپالپورشہرکی خوبصورتی اورکرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیحات ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker