علاقائی

سرگودھا:کارکن صحافیوں کے حقوق ضبط نہیں ہونے دیے جائینگے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ کارکن صحافیوں کے حقوق ضبط نہیں ہونے دیے جائینگے کارکنوں کی سخت محنت سے مالکان اربوں روپے کما رہے ہیں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کارکن صحافیوں کے حقوق کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سرگودہا یونین آف جرنلسٹ نے پاکستان فیڈرل یونین کی کال پر یوم سیاہ مناتے ہوئے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا سرپسرت اعلی اور صدر پریس کلب اشرف ندیم نے کہا کہ کارکن صحافیوں کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جو وعدہ پی ایف یو کے قائدین سے کیا تھا ان پر ایک سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا صدر شیخ رضوان جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری نے کہا کہ سرگودہا یونین آف جرنلسٹ کارکن صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور پی ایف یو جے پی یو جے کے قائدین کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 7ویں ویج بورڈ ایوارڈ پر سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کروائے چیئرمین مجلس عاملہ نسیم چوہدری نے کہا کہ اے پی این ایس کو سرکاری اشتہارات کی مد میں تین سو ملین کا فنڈ بدقسمتی سے نیوز پیپر انڈستری کو غیر قانونی ریلیف دینے کے مترادف ہے سیکرٹری اطلاعات رانا اشرف و دیگر نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکن صحافیوں کے حقوق دلوائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مولانا خلیل احمد رشید ی کے انتقال پر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ ) کے وفد کی انکے صاحبزادے سے تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker