علاقائی

سرگودھا:علما کی سر کی قیمت مقرر کرنا امریکہ کی بدمعاشی ہے

سرگودہا(تحصیل رپورٹر) مسلمانوں کے علماءکرام کی سر کی قیمت مقرر کرکے امریکہ نے اپنے بدمعاش ہونے کا عندیہ دیا ہے مسلم امہ پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ خطہ میں فساد کی جڑ اوبامہ کے سرکی قیمت لگائیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری حامد حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ سعید اور مولانا عبدالرحمن مکی کیلئے امریکہ کا ہتک آمیز حکم نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے امریکہ اپنے پٹھو انڈیا کی خوشنودی حاصل کرنے اور خطہ کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے امت مسلمہ اس کھلی بد معاشی کے خلاف اُٹھ کھڑی ہو اور امن کو تباہ کرنے والے امریکی صدر بارک اوبامہ کی قیمت مقرر کریں انہوں نے کہا موجودہ وقت میں مسلم اتحاد کی بہت اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ننگا کر دیا ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے میاں محمد منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker