سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ سی آئی ا ے پولیس لاہور کیطرف سے اٹھائے جانیوالے سرگودہا کے صراف بھائیوں اویس اور جنید کے حق میں انجمن صرافاں کی مکمل ہڑتال اور احتجاجی ریلی ‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاجروں کیخلاف پولیس گردی ناقابل برداشت ہے پولیس جس کو چاہتی ہے بغیر ثبوت اور قانونی کارروائی پوری کیے بغیر اٹھا لیتی ہے اس موقع پر تاجروں نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں اویس اور جنید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
You must be logged in to post a comment.