تازہ ترینعلاقائی

ہم پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کریں گے، ڈاکٹر غلام مرتضٰی تارڈ

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾پاکستان سنی تحریک ضلع سرگودھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ تارڈ نے کہا کہ پاکستان اولیائ کرام کے فیض سے بنا ہے اس کو بنانے والے بھی علمائ ہیں اور اس کو استحکام دینے میں بھی علمائ اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کریں گے اور ناموس رسالت کا تحفظ بھی کریں گے اور اس ملک میں لا دینیت پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے اجلاس سے ضلعی رابطہ کمیٹی کے ممبر اظہر عباس شمس،اور علمائ بورڈ کے صدرمحمد سعید امینی،حافظ نبیل قادری نے بھی خطاب کیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم روڈ پر ہونے والے توہین رسالت کے واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے

یہ بھی پڑھیں  کراچی: خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والے غاصبوں کے خلاف معرکہ کن فیصلے کا وقت آگیا ہے، ثروت اعجاز قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker