علاقائی

سرگودھا:کنٹریکٹ ملازمین کوریگولرنہ کرنے پرمحکمہ صحت کےکلرکوں کی ہڑتال

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر ﴾ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر محکمہ صحت کے کلرکوں نے ہڑتال کردی ‘دفاتر کی تالہ بندی احتجاجی جلوس نکالا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سرگودہا کے درجنوں ملازمین نے کنٹریکٹ پر بھرتھی ہونیوالوں کو ریگولر نہ کیے جانے پر احتجاجا دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے دفتر سیٹلائٹ ٹائون سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمت گل اور ملک ذاکر سمیت دیگر نے کہا کہ حکومت چوبیس سو خاندانوں کے معاشی قتل کا سلسلہ فوری بند کرے مہنگائی و غربت کے اس دور میں ملازمین کو خود کشیوں کی طرف نہ دھکیلا جائے ‘مقررین نی کہا کہ اپنے مطالبات کیلئے ہماری سفارش پر صوفائی وزیر ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حاجی احسان الدین نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جو دیڑھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہمارے مطالبات حکام کو نہ پہنچا سکی جس پر ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں اور مطالبات کے حل ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اگر کسی نے ہمارے مطالبات کو کسی مرحلے پر روکنے کی کوشش کی تو احتجاج کا دائرہ کار دیگر صوبائی محکموں میں بھی شروع کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا: الطاف حسین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker