سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت ولاپرواہی لاکھوں روپے مالیتی سرکاری گاڑیاں ناکارہ کردی گئیں ‘تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک سرگودہا کے پاس موجود سرکاری گاڑیاں جن میں بیشتر گاڑیاں خراب ہوچکی ہیں جو محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں نے ٹھیک کروانے کی بجائے سرد خانے میں ڈالتے ہوئے محکمہ کے دفتر میں کھڑی کردی ہیں کھلے آسمان تلے پڑی ان لاکھوں روپے مالیتی گاڑیوں کو دھوپ ‘بارش سے نقصان ہورہاہے اور زنگ آلودہ ہونے کی وجہ سے یہ ختم ہوچکی ہیں جب کہ گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات اور مہنگے ٹائر بھی چوری ہوچکے ہیں گاڑیوں کو اینٹوں پر کھڑا کیا گیا ہے محکمہ کے افسران کی آنکھوں کے سامنے سب کچھ موجود ہونی کے باوجود آج تک گاڑیوں کی مرمت نہیں کروائی گئی جس کے نتیجہ میں حکومتی خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہورہاہے۔
You must be logged in to post a comment.