تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:غیراعلا نیہ لوڈشیڈ نگ کیخلاف احتجاج‘حکومت کو بدعائیں

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾سرگودہا میں 18/18گھنٹے کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ ‘کاروبار زندگی معطل ‘عوام کا وفاقی وزیر پانی و بجلی تسنیم قریشی کے خلاف شدید احتجاج ‘بچے بوڑھوں کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں ۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا شہر میں دو وفاقی وزیروں کے ہونے کے باوجود 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے کاروباری پہیہ جام کردیا ‘مساجد میں پانی تک نایاب ‘لوگ سخت گرمی میں بلبلانے لگے ‘سرگودہا اور دیہی علاقوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبائ وطالبات کو ذہنی اذیت کا شکار کردیا جبکہ ہسپتالوں میں مریض سسکنے لگے اس موقع پر شہریوں نے بتایا کہ سرگودہا میں دو وفاقی وزیر خصوصا وزیر پانی و بجلی تسنیم قریشی کی کمزور سیاسی حکمت عملی کے باعث واپڈا کی جانب سے شتر بے مہار لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب تاجر راہنمائوں کا کہنا ہے وا پڈا حکا م شد ید گر می کے مو سم میں طو یل لو ڈشیڈ نگ کے ذر یعے تا جر وں سمیت تمام طبقا ت کیلئے مسا ئل پید اکر ر ہے ہیں وا پڈ ا حکا م کا بجلی کی طو یل لو ڈشیڈ نگ کا یہ عمل دراصل لو گو ں کو با غیا نہ رو ش ا پنا نے پر اکسا ر ہا ہے مقام افسوس ہے کہ بجلی کی طو یل لو ڈشیڈ نگ کے با و جو د بجلی کے بلو ں میں وقفے وقفے سے اضافہ بھی ار باب ا ختیا ر کا ظا لما نہ اقدا م ہے محکمہ وا پڈ ا تا جر و ں سمیت د یگر طبقا ت کے صبر کا امتحا ن لینے کی بجا ئے بجلی کی لو ڈشیڈ نگ میں کمی کر ے حکو مت توا نا ئی بحر ان کے حل کیلئے ڈ نگ ٹپا ئو پا لیسیوں کی بجا ئے سنجید ہ اقدامات کرے

یہ بھی پڑھیں  ترکی میں دھماکا، تین سالہ بچہ جاں بحق،17 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker