سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے کنونیئر سید محمد سعید شاہ گیلانی گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہرمکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے نائب ناظم اعلی شیخ محمد زاہد فیاض ‘ امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم اور سردار بشیر خان لودھی کی قیادت میں مرکزی وفد نے سعید اکبر شاہ کے گھرجاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے قائدین الحاج شیخ انعام الہی ‘ڈاکٹر شفقت حسین ہرل ‘ ملک عبدالخالق ‘ چوہدری محمد امین طاہر ‘ رانا خلیل احمد اور حاجی ظفر اقبال نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل آج مورخہ 8مئی بروز منگل صبح 9بجے مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں ادا کی جائے گی۔
You must be logged in to post a comment.