علاقائی

سرگودھا:وارڈ بوائےتشدد کیس میں ملوث ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾وارڈ بوائے تشدد کیس میں ملوث ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی عدم گرفتار ی پر ڈی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کا احتجاج ‘آر پی او سرگودہا سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ہسپتال میں گھس کر وارڈ بوائے کاظم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی بازو توڑ ڈالی تھی بعدازاں اس کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا مگر ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا جس پر گذشتہ روز ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال ‘مولا بخش ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں عملہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا انہوں نے آر پی او سرگودہا امجد جاوید سلیمی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ میں ملوث ایلیٹ فورس کے بااثر ملزمان کوفوری گرفتار کرایا جائے اور مضروب وارڈ بوائے کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button