تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:پنجاب ہائی وے کی روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار منعقد

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز اورموبائل ایجوکیشن یونٹ ‘ پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار منعقد کرواگیا۔ شرکائ سیمینار میں وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری ‘ ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈ سائنس ڈاکٹر رشید احمد خان ‘ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملک محمداقبال ‘ڈی ایس پی پٹرولنگ غضنفر علی شاہ ‘چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نواز محسود ‘ پروفیسر نعمان یاسر قریشی ‘ اعجاز بھٹی اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ شعبہ ابلاغیات کے طلبائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار کا مقصد طلبائ میں روڈ سیفٹی کو اجاگر کرنا تاکہ ہمارے اس پرسکون شہر میں آئے دن کے ایکسیڈنٹ اور شرح اموات کو ختم کیا جاسکے۔ ایس پی پٹرولنگ ملک محمداقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا شعار توجہ ‘ تحفظ ‘پیار ‘خوش اخلاق ‘بہادر اور دیانتدار ہے اور ہم پر یہ فرض ہے کہ انسانیت کی خدمت اور بیداری کیلئے ہر کسوٹی پر پورا اترنا ۔ڈاکٹر نواز محسود نے اس قسم کے سیمینار کی کاوش کو سراہا اور طلبائ میں اس شعور کو بیدار کرنے کیلئے اپنے تدریسی نصاب میں اہم تبدیلیاں روشناس کروائیں۔ سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر نواز محسود نے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے ایس پی پٹرولنگ ملک محمداقبال کو اعزازی تمغہ سے نوازا۔جس پر ایس پی پٹرولنگ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں شرکائ سیمینار پٹرولنگ سٹاف اور طلبائ نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں، برائن لارا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker