تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کےزیراہتمام مقابلہ حسن قرات منعقد ہوا

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام ،پہلا آج پنجاب مقابلہ حسن قرات سرگودھا پریس کلب میں منعقد ہوئی محفل کی صدارت ڈائریکٹر پاکستان فیڈرل اسپیشل ایجوکیشن عبدالمنان جبکہ مہمان خصوصی حاجی ممتاز اختر کاہلوں چیئر مین نیو ٹیک تھے دیگر مہمانان گرامی میں ضلعی کوآرڈنیٹر نوید اسلم وڑائچ اور چوہدری ندیم اختر نائب صدر سٹی مسلم لیگ یوتھ ونگ تھے محفل میں پنجاب بھر کے نا بیناقراہ حضرات نے شرکت کی مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے قراہ میں عبدالمنان ڈائریکٹر فیڈرل اسپیشل ایجوکیشن نے انعام تقسیم کئے اُنہوں نے اپنیخطاب میں کہا کہ سپیشل افراد کے لئے ’’فیملی عمرہ پیکیج ‘‘کا بھی اعلان کیااور مزید نابینا افراد کیلئے کمپیوٹرسنٹر اور ورکشاپ کی تعمیر کی بھی منظوری دی تاکہ نابینا افراد اپنا روز گار بنا سکیں ۔چیئر مین نیو ٹیک ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ نیشنل بلائنڈ ایسوسی ایشن کے مقابلہ حسن قرات کو اچھی کاوش ہے اور ہم ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ضلع کوآرڈنیٹر تحریک انصاف نوید اسلم وڑائچ ،چوہدری ندیم اختر نائب صدر ،حاجی رمضان فنانس سیکرٹری نے قراہ حضرات میں اسناد تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریقہ پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ٹیم ہے، سچن ٹنڈولکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker