تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلیےقابل ستائش اقدامات کررہی ہے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ حکومت پنجا ب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے قابل ستائش اقدامات کر رہی ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کا تدارک اجتماعی جدوجہد سے ہی ممکن ہے ۔ اسلام پاکیزگی طہارت اور جیو اورجینے دو کی دعوت دیتا ہے ۔ مختلف آلودگیوں نے انسان کے لیے بہت سے مسائل پیدا کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر طاہر رحیم خان نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں انٹر سطح کے تقریری مقابلوں کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم ، پروفیسر محمد علی پروفیسر عبدالغفار ، پروفیسر اسلم انجم ، پروفیسر عابد حسین نون ، پروفیسر شاہد اسلام دانش اور پروفیسر ابوبکر صدیق بھی موجود تھے۔ پروفیسر طاہر رحیم نے مزید کہا کہ آبادی میں روز افزوں اضافہ ماحولیاتی کا باعث بن رہا ہے ۔ آلودگی کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ہمیں تقریر وں کی بجائے اپنے حصے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ آبی ، فضائی ، زمینی اور صوتی آلودگی نے زہنی تنائو اور کئی دیگر بیماریوں کو جنم دیا ہے ۔ اس ضمن میں ہمیں اپنے حصے کی شمع روشن کر نی چاہیے ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پاکیزہ ماحول پیدا کرنا چاہیے ۔ پروفیسر محمد علی نے کہا کہ سائنسی ترقی آلودگی کا باعث بن رہی ہے۔ پروفیسر شاہد اسلام دانش نے کہا ہے کہ ہم درخت لگا کر آلودگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔منصفین کے فیصلہ کے مطابق محمد طاہر ،صہیت اختر اور شہروز ندیم اول دوم سوئم رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ پاکستان پوری قوت کے ساتھ کاشت کاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گا،صدر کسان بورڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker