تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ڈگری کالج برائےخواتین میں تقریری مقابلہ کےسلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ڈگری کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلہ جات کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی پرنسپل میڈم کوثر رئیس تھیں ۔ منصفین کے فرائض میڈم تسنیم اکرام ، روبینہ شاہین اور صائمہ ذوالفقار نے انجام دئیے ۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق اردو مقابلہ تقریر میں پہلا انعام انٹر سطح پر تحسین ملک ، دوسراانعام اروی ارقم اور تیسرا انعام رضوانہ نے حاصل کیا ۔ جب کہ ڈگری سطح پر پہلا انعام نسیم ، دوسرا انعام ارم اور تیسرا انعام زینب طاہر نے حاصل کیا ۔ انگریزی مقابلہ جات میں پہلا انعام سعدیہ کاظمی دوسرا اقصی ساجد اور تیسرا انعام آسیہ فاروق نے حاصل کیا ۔ آخر میں طالبات میں پرنسپل کوثر رئیس نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں ۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عوام نے اپنا حق ادا کردیا ہے اب میں اپنا حق اد ا کر و ں گا. نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری ریا ض الحق جج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker