تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:شہر بھر میں ناجائزویگن اڈے اوررکشہ سٹینڈز کی بھرمار

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ شہر بھر میں ناجائز ویگن اڈے اور رکشہ سٹینڈز کی بھرمار ‘ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا شہر کے گنجان آباد علاقے نوری گیٹ ‘خوشاب روڈ ‘لاری اڈا روڈ ‘قینچی موڑ ‘گل والا روڈ ‘پرانی سبزی منڈی ‘فاطمہ جناح اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ناجائز ویگن اڈے بن گئے جس کے باعث ذرائع آمدورفت شدید متاثر ہورہے ہیں ناجائز اڈوں کے سبب بڑی گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی کردی جاتی ہیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوجاتی ہے خصوصادفاتر اور یونیورسٹی ‘کالجز آنے جانے والے افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثردیر سے اپنے اپنے محکموں میں پہنچتے ہیں اسی طرح شہر کے اہم بازاروں میں ناجائز رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے لوگوں کا پیدل گزرنا تک مشکل ہوگیا جگہ جگہ رکشے کھڑے کرکے سڑکوں کو بلاک کردیا گیا ہے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود شہر کے بیرونی راستوں پر ڈیوٹی دینے اور گاڑیوں کا چالان کرنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ اندرون شہر ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے جس کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی عوامی سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ناجائز ویگن اڈے اور رکشہ سٹینڈز فوری طور پر ختم کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں بد امنی انتہا پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker