تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:پولیس کی زیرحراست دومختلف مقامات پردوافراد جاں بحق

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ پولیس کی زیر حراست دو مختلف مقامات پر دو افراد جاں بحق ‘پولیس نے ایک شخص کی ہلاکت کو طبی جبکہ دوسرے کو مبینہ پولیس مقابلہ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑانہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں محمد ریاض نامی شخص کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ورثائ نے واقع کیخلاف سخت احتجاج کے دوران الزام لگایا کہ مقتول کو جھال چکیاں پولیس نے گرفتار کیا تھا اوربعدازاں بغیر کسی وجہ کے تھانہ کڑانہ پولیس کے حوالے کردیا جنہوں نے مقتول پر وحشیانہ تشدد کرکے اسے مار ڈالا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔ دوسرا واقع تھانہ پھلروان کے علاقہ میں رونما ہوا جہاں پولیس نے مبینہ طور پر اشتہاری ملزم ظفر اللہ رندھاجسپال کو فائرنگ کرکے مار ڈالا مقتول کے ورثائ نے واقعہ کو قتل قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور تھانہ پھلروان کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی اانہوں نے الزام لگایا کہ مقتول کو پولیس نے پکڑ کر نہتائ کرنے کے بعد گولیاں ماریں جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم ہلاک ہوا جو کہ بارہ سے زائد چوری ‘ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال کے دوران سرگودہا میں پولیس مقابلوں میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جوکہ باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: ہیپی نیو ایر پر سپلائی کرنے والے منشیات فروش کے قبضہ سے سینکڑوں بوتل ولایتی شراب برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker