تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:موسلا دھاربارش نے بلدیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ سرگودہا میں گذشتہ روز ہونیوالی موسلا دھار بارش نے بلدیہ سرگودہا کی کارکردگی کا پول کھول دیا جگہ جگہ گٹر ابلنے لگے ‘گلی محلوں میں پانی تلاب کی صورت میں کھڑا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سرگودہا شہر میں ہونیوالی موسلا دھار بارش نے ٹی ایم اے عملہ صفائی کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا گلی محلوں میں گٹر سے نکلنے والا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ شہر کی سڑکوں پر بھی نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ بلدیہ سرگودہا اخبارات کی حد تک شہر میں حالات بہتری کی دعوے کرتی ہیں جبکہ عملی طور پر شہر بھر میں صحت و صفائی کا نظام انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکا ہے جگہ جگہ کھڑے گندے پانی تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں عام ہوگئی ہیں شہریوں نے کمشنر سرگودہا سے صورتحال کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button