تازہ ترینعلاقائی

سرگودہا:دوسرے روز بھی مبینہ طور پرپولیس مقابلے کے دوران ایک شخص جاںبحق

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ سرگودہا میں دوسرے روز بھی مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم دس مقدمات میں اشتہاری تھا ۔ گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالا یہ تیسرا شخص تھا جس پر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چک 116جھال پر گذشتہ شب پولیس تھانہ سلانوالی کی موبائل وین نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو چیک کیا جن کے ساتھ مبینہ طور پر ہاتھا پائی ہوئی اور پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شخص جس کا نام ملازم حسین بتایا گیا ہے کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرا پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق موبائل وین نے ناکے پر مذکورہ موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہو ں نے کلاشنکوف سے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ملازم حسین عرف ملازی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہلاک ہونیوالا ملزم خطرناک اشتہاری تھا جو متعدد تھانوں میں دس سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ‘یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز تھانہ پھلروان کی فائرنگ سے ظفر رنڈا جسپال اور تھانہ کڑانہ اور جھال چکیاںپولیس کی زیر حراست چوری کا ملزم محمد ریاض پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا اس طرح پولیس کے ہاتھوں تین افراد جاں بحق ہوگئے شہریوں ان ہلاکتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان میں بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے: این سی او سی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker