تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا،بھلوال میں زمین کے تنازع نے 8افراد کی جان لے لی

سرگودھا(نامہ نگار)  سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں زمین کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے 2خواتین سمیت 8افراد کو قتل اور4 کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق بھلوال کے علاقے چک 6 شمالی میں مخالفین نے رات گئے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون سمیت 6افراد موقع پر ہلاک اور4خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھلوال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اورایک مرد دوران علاج دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ ملزمان کا تعلق کا وزیر آباد سے ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان پرامریکی میڈیا کا حملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker