سرگودھا(مانیٹرنگ سیل) شادی کی تقریب سے واپسی پر حادثہ کا شکار ہونے والی کار کے تینوں بہن بھائیوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں شاہ پور کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث دو بہنیں اور ان کا نو سالہ بھائی جاں بحق ہوگئے تھے اس حادثہ میں ان کی والدہ لاپتہ سکے چچا مشتاق اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے ان کی حالت ابھی بھی نازک بتائی جاتی ہے نماز جنازہ شاہ پور شہر میں ادا کیا گیا جنازہ میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔
You must be logged in to post a comment.