تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں میں بجلی چوری کی روک تھام کا فیصلہ

sargodhaسرگودھا (مانیٹری سیل) ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کوارٹروں پر میٹر نصب کروائے جانے کا فیصلہ ریلوے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں میں بجلی چوری کے باعث ریلوے اربوں روپے کا واپڈا کا مقروض چلا آرہا ہے جس کی روک تھام کیلئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنز‘ بکنگ آفسز اور کالونیوں میں کوارٹروں کے ناموں پر میٹر لگوانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں محکمہ واپڈا سے ریلوے حکام کی بات چیت جاری ہے یادرہے کہ اس سے قبل واپڈا نے ملک بھر میں ریلوے کو ایک میٹر دے رکھا ہے جس سے ریلوے اسٹیشن‘ بکنگ آفس اور کالونیوں میں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور سب میٹر کی مد میں ان سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھا ئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker