علاقائی

سرگودھا: مشیروزیراعلیٰ پنجاب اورڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر پنجاب نےصنعت زارسرگودھا کا وزٹ کیا

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ﴾ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہ نواز صاحبہ اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک اسلم نے صنعت زار سرگودھا کا وزٹ کیا ا س موقع پر صنعت زار میں زیر تعلیم بچیوں نے مختلف قسم کے خاکے ملی نغمے اور ڈارمے پیش کئے گئے جن میں پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کی گئی تھی منیجر صنعت زار حسین احمد گوندل نے اس موقع پر سپاس نامہ پیش کیا اور اور بتایا کہ صنعت زار میں اس وقت کوکنگ ،کمپیوٹر کلاس ،بیوبیشن کیااور فیشن اور ہینڈ ایمبرائڈری کی سروسز چل رہی ہیں ۔جن میں 70کے لگ بھگ بچیاں داخل ہیں یہاں سے فارغ ہونی والی بچیوں کو اُخوت کے تعاون سے مائیکروکریڈٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں محترمہ ذکیہ شاہ نواز صاحبہ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ صنعت زار سرگودھا کی کاردگی سے بہت متاثر ہوئی ہیں اور صنعت زار کے سٹاف جوتعریفی اسناد دی جائیں گی کیونکہ صنعت زارسرگودھا کی کاردگی بہت مثالی ہے جناب ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک محمد اسلم صاحب نے اس موقع پر ڈینگی بخار کے حوالہ سے ایک جامع لیکچر دیا اور تمام شرکائ پر زور دیاکہ وہ خود بھی حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور معاشرہ میں بھی دیگر لوگوں کو بھی اس کی تعلیم وآگہی دیں ۔انہوںنے بھی صنعت زار خاص کر بیوٹیشن کلاس اور کوکنگ کلاس کی کارکردگی کو سراہا۔اور ایڈوائزر کمیٹی کو ہدایت کی کہ بیوٹیشن کلاس اور کوکنگ کلاس کے لئے جدید سازوسامان فراہم کیاجائے ۔آخرمیں سول ڈیفینس کی ٹرینگ مکمل کرنے والی بچیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔اس مو قع پر جناب EDOکیو نٹی ڈوپلمنٹ ناصرمحمود چیمہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا اور صنعت زار سرگودھاکے سٹاف کی کاردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نمبردار اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں۔ محمد ریاض ، ماہم آصف ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker