علاقائی

سرگودھا:گیلانی کے جلسہ عام کی کامیابی کیلئے چیئرمین نیو ٹیک چوہدری ممتاز اختر کاہلوں اور ایم پی اے اعجاز احمد کاہلوں کی دن رات کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں

سرگودہا﴿بیورورپورٹ﴾ سرگودہا میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے جلسہ عام کی کامیابی کیلئے چیئرمین نیو ٹیک چوہدری ممتاز اختر کاہلوں اور ایم پی اے اعجاز احمد کاہلوں کی دن رات کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں اور کمپنی باغ میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم کا پرجوش استقبال کیا اور جلسہ گاہ میں تل دھرنے کا جگہ نہ تھی ۔اس موقع پر عوام الناس کا جوش و خروش دیدنی تھا اور لوگ جئے بھٹو ‘یوسف رضا گیلانی زندہ باد کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین نیو ٹیک چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی خصوصی درخواست پر 86شمالی میں سنٹر آف ایکسی لینس اور سرگودہا کے تمام ٹیکنیکل کالجز میں ٹیکنیکلووکیشنل کے تربیتی پروگرام کیلئے 25کروڑ روپے ‘بیت المال کے آفس کے قیام کیلئے 7کروڑ روپے کا پیکیج کا اعلان کیا اس منصوبہ پر چوہدری ممتاز اختر کاہلوں نے ایک ایکڑ زمین عطیہ دی ہے جس پر ہاسٹل اور جدید سکول تعمیر کیا جائے گا ۔جبکہ پانی کا میگا پراجیکٹ کا بھی وزیر اعظم نے اعلان کیا اس سے سرگودہا میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوسکے گی ۔چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی خصوصی درخواست پر وزیر اعظم نے ڈسٹرکٹ بار سرگودہا کیلئے 10لاکھ روپے اور سرگودہا پریس کلب کیلئے 30لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں، DSP

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker