علاقائی

سرگودھا:یجنل ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی تعطل کا شکار سرکاری محکموں کے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ﴾ساڑھے چار ماہ گزر جانے کے باوجود ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی تعطل کا شکار سرکاری محکموں کے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا قائم مقام خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کی آڈٹ افسران پر گرفت کمزور سرکاری محکموں کے ملازمین کی ریجنل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آڈٹ کے سابق ڈائریکٹر فتح محمد ملک کی ستمبر 2011ئ میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر شاہانہ بتول کو ریجنل ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیدیا گیا تھا تاہم باضابطہ طور پر ریجنل ڈائریکٹر کی تعیناتی ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزر نے کے باوجود نہ ہوسکی جس کے باعث سرکاری محکموں کے پیرا جات مکمل نہ ہونے سے محکموں کے ملازمین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کے باعث تمام آڈٹ افسران کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی ماتحت افسران پر کمزور گرفت نہ ہونے کے باعث محکموں کے سرکاری ملازمین کے کام تعطل کاشکار ہوچکے ہیں سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کو جلد از جلد تعینات کیا جائے تاکہ سرکاری محکموں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور سرکاری ملازمین کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں  میاں چنوں: تھانہ تلمبہ پولیس ملزمان سے مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker