علاقائی

سرگودھا:منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 1085 گرام چرس،56 بوتل شراب برآمد،3گرفتار

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساجد شہید کے سب انسپکٹر عمر حیات نے مخبر کی اطلاع پر محمد منیر ولد محمد بشیر راجپوت سکنہ سٹیلائٹ ٹائون کو گل والا چوک سے قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 1085 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ ساجد شہید میں مقدمہ نمبر71/12 کا اندراج کروایا ۔اسی طرح تھانہ ساہیوال کے ASI ممتاز احمد نے نوید مسیح ولد صدیق سکنہ ساہیوال کو ساہیوال کے قریب قابو کرکے 51 کپیاں شراب اور تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے احمد علی ASI نے غلام عباس ولد اللہ بخش سکنہ گنیانوالہ کو نہر عزیز کالونی کے قریب قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 5بوتل شراب برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker