علاقائی

سرگودھا ،پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک،د وپولیس اہلکار زخمی ہوگئے

سرگودھا ﴿سٹاف رپورٹر﴾پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ د وپولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر رکشہ ڈارائیور سے نقدی اور کاغذات چھین کر یونیورسٹی روڈ کی طرف فرار ہوئے ہیں تھانہ ساجد شہید پولیس نے فاروق کالونی کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی چک 47شمالی کے قریب پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور اس میں سوار دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس موٹر سائیکل پر ڈاکوسوار تھے وہ گذشتہ دن ضلع منڈی بہائوالدین علاقہ سے چھینا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  دُھنداور خشک سردی بہت سے امراض کو جنم دیتی ہے،پروفیسرحکیم سید عمران فیاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker