تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:جواریوں کے اڈاپرچھاپہ،5 جواری گرفتار

سرگودھا (تحصیل رپورٹر) جواریوں کے اڈاپرچھاپہ ،5  جواری گرفتار۔  تفصیلات    کے مطابق  مورخہ 17.04.2012 کو بوقت 6 بجے شام پولیس تھانہ اربن ایریا کے سب انسپکٹر بشیر احمد کو بذریعہ مخبراطلاع موصول ہوئی کہ مسمی شہاب الدین ولد محمد دین جنجوعہ سکنہ رحمانپورہ بیٹھک ازاں غلام نبی بحد رقبہ صدیق آباد میں مسمیان فرحان قریشی ، سکند حیات لک ، جاوید شاہ اور سرور مغل کے ساتھ موجود ہیں جو پرچی جوائ کھیل رہے ہیں اور سادہ لوح عوام الناس کو گیم آف چانس کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے ہیں۔ جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا گیا اور جوائ کے مکروہ دھندہ میں مصروف تمام ملزمان متذکرہ بالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے وٹک رقم مبلغ1685/- روپے تین عدد وائوچر بکس ، ایک عدد فیکس مشین اور کیلکولیٹر برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ کا اندراج کر لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  جاگ پاکستانی جاگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker