تازہ ترینعلاقائی

سرگودہا: لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی

سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر﴾ لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ۔ جبکہ گھر میں داخل ہو کو مختلف خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور انکی عفت میں خلل ڈالنے کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے انور، اقبال مسیح، مان مسیح وغیرہ کے خلاف چک46شمالی کی رہائشی سلیمان بی بی کے گھر میں داخل ہو کر اس کی عفت میں خلل ڈالا۔ وجہ عناد گیس میٹرک کا جھگڑا ہے، اسی طرح چک49شمالی میں شموں، عاشر وغیرہ نے چک49شمالی میں برکت کے گھر داخل ہو کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا وجہ عناد بچوں کا جھگڑا بتایا گیاہے۔ تھانہ کینٹ علاقہ ظفر باجوہ، شازیہ بی بی، ذیشان وغیرہ نے چک49ٹیل کے علاقہ میں نورین کے گھر داخل ہو کر اور اسے تشدد کا نشانہ بنا وجہ عناد مدعی کی والدہ کی شہرت اچھی نا بتائی گئی ہے۔ اربن ایریا پولیس نے رفاقت، طارق، جاوید وغیرہ کے خلاف اعجاز بھٹی کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی طرح تھانہ شہید کے علاقہ میں وسیم، عمر وغیرہ نے مسجد میں سونے کے جھگڑے پر ڈنڈے کے وار کرکے عبدالغفار کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ کوٹمومن کے علاقہ میں رفاقت، عنبر اقبال وغیرہ نے سعید احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ وجہ عناد چوری بتائی گئی ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  یا رب اس قوم کو تہذیب سکھا دے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker