تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:بڑھتی ہوئی مویشی چوری کی وارداتیں ‘درجنوں افراد کااحتجاجی مظاہرہ

سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر﴾بڑھتی ہوئی مویشی چوری کی وارداتیں ‘درجنوں افراد کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ‘پولیس کے خلاف نعرے بازی ‘روڈ بلاک ‘آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورت حال کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے67کے علاقہ چک نمبر40جنوبی ‘4جنوبی ‘عطائ شہید سمیت دیگر علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران اسلحہ کے زور پر مویشی چھیننے اورچوری کرنے کی وارداتوں میں زمیندار لاکھوں روپے مالیتی مویشیوں سے محروم ہوگئے دو روز قبل بھی چک نمبر 40جنوبی کے رہائشی عمران کے ڈیرے پر نامعلوم ڈاکوئوں نے رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ٹرکوں میں لوڈ کرلیے اور فرار ہوگئے جبکہ پولیس چوکی چند فرلانگ پر ہونے اور فوری اطلاع کے باوجو د بھی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اسی طرح انوار الحسن کے ڈیرہ سے رات کے وقت نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چرا لیے متاثرین نے ڈی پی او دفتر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردئیے اور دھرنا دیا اس موقعپر افضل احمد باجوہ ‘ملک عمران نواز ‘میاں اصغر اور دیگر نے کہا تھانہ کڑانہ ‘تھانہ عطائ شہید اور تھانہ صدر کے علاقوں میں مویشی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ پولیس حکام اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ بجھوادیتے ہیں مظاہرین نے پولیس مردہ باد کے نعرے لگائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سرگودہا میں مویشی چوری اور ڈخیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور پولیس میں کرپٹ عناصرکا قلع قمع کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button