سرگودہا ﴿ بیورورپورٹ﴾چوری، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لوگوں کو لاکھوں سے محروم کردیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ نامعلوم مسلح ڈاکو چک36 جنوبی میں ساجد کے گھرگھس گئے اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی ‘زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ‘چک 96کے رہائشی مطیع اللہ کے ڈیرے سے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹ لیے ‘معظم آباد کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے رضوان نامی شخص کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا ‘ساہیوال میں چوروں نے امجد نامی شخص کے گھر نقب لگا کر بچی کے جہیز کا سارا سامان اڑا یا ‘نبی شاہ بالا میں زمیندار کے ڈیرہ سے تیس ہزار مالیت کی بکریاں چرا لی گئیں ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
You must be logged in to post a comment.