تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:بیوی کے قاتل شوہرکوسزائےموت کاحکم سنادیا

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت ‘دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ استغا ثہ کے مطابق 6اگست 2009ئ کو ملزم ارشد نے اپنی بیوی رخسانہ بی بی کو میکہ سے رقم نہ لانے کے تنازعہ پر طیش میں آکر پسٹل کے ذریعے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا تھانہ عطائ شہید پولیس نے چالان مرتب کرکے عدالت پیش کیا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے منشیات کے سمگلر دوست محمد کو جرم ثابت ہونے پر چودہ ماہ قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ملزم ہیروئن کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر پولیس نے چالان مرتب کرکے عدالت پیش کیا اور عدالت نے گذشتہ روز فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں  اس قوم کو اتنا بے وقوف نہ سمجھو۔۔۔!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker