تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ماموں نے فائرنگ کرکے بھانجے کو قتل، 2 افراد کو شدید زخمی کردیا

sargodhaسرگودھا(مانیٹرنگ سیل)تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں چک 57میں ماموں نے فائرنگ کرکے بھانجے کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیاجن میں سے ایک حالت نازک بیان کی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق چک 57شمالی میں زبیر نامی شخص کی اپنے بھانجے آصف شہزاد سے تلخ کلامی ہوئی جس سے بات بڑھ گئی زبیر میں طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر آصف شہزاد ،شبیر اور شہریار زخمی ہوگئے جن میں سے آصف شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ شبیر اور شہریار شدید زخمی ہوگئے۔ان میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button