علاقائی

سرگودھا:پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کاقحبہ خانہ پرچھاپہ ،3ملزمان گرفتار

سرگودھا:(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق محمد یار SI بسلسلہ گشت لاری اڈا موجود تھا کہ مخبر نے اطلا ع دی کہ ربنواز خان ولد محمد نواز خان قوم پٹھان اور مسماۃزرینہ بی بی بیوہ محمد نواز خان قوم پٹھان سکنائے جمیل پارک سرگودہا دونوں ماں بیٹے نے اپنے گھر کے ساتھ بیٹھک میں زنا کاری اور عصمت فروشی کا اڈہ کھول رکھا ہے۔ جو اب بھی بیٹھک کے سامنے لڑکے لڑکیاں اور ماں بیٹا دونوں کھڑے ہیں اور زنا کاری کے لئے لڑکیا ں لڑکوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔ جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر ریڈ کیا گیامسماۃزرینہ بی بی اور ربنواز دونوں ماں بیٹے کے علاوہ مسمیان محمد حنیف ولد علی محمد قوم راجپوت سکنہ شاہین آباد مسماۃ فرح بی بی دختر عنصر قوم مصلی کھوکھر سکنہ جوہر کالونی موجود تھے ۔ موقع سے ربنواز ، محمد حنیف اور مسماۃ فرح بی بی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button