تازہ ترینعلاقائی

سرگودہا:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2012کاامتحان28مئی سےشروع ہورہاہے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ سرگودہا نے بتایا ہے کہ سرگودہا بور ڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2012کا امتحان 28مئی 2012سے شروع ہورہا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق پارٹ ون کے امتحان میں 27174طلبہ کے لیے 123 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو 24مئی 2012تک سلپ وصول نہ ہو تو وہ بورڈ سے رابطہ کریں ۔طلبہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے امتحانی مرکز پر آدھا گھنٹہ پہلے پہنچیں ورنہ انھیں
امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی ۔ نیز وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pkسے رہنمائی حاصل کر تے ہوئےbubble sheetپر کرنے کی مشق کریں۔ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنا میٹرک کا رول نمبر درج کر کے پارٹ ون کا امتحانی رول نمبر اور سنٹر تلاش کر سکتا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو bubble sheetپر کرنے میں رہنمائی کریں ۔ انہوںنے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر بورڈ قوانین کے مطابق پولیس کیس رجسٹرڈکروایا جائے گا۔ امتحان کے بارے میں کسی بھی مزید معلومات کے لیے بورڈ کے نمبروں 0483212277-0489239107-0483226241-42پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: رانا مسعود اقبال کی زیرصدارت تمام یونین کونسلز کے سکریٹری صاحبان کی میٹنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker