تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:پنجاب ہائی وے ریجن کےزیراہتمام سیمینار منعقد ہوا

سرگودہا ﴿تحصیل  رپورٹر﴾ موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب  ہائی وے  پٹرول  سرگودھا ریجن کے  زیر اہتمام تعمیرملت سکول میں سیمینار منعقد ہوا۔جس میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کی صدارت ایس پی پٹرولنگ ملک محمداقبال کررہے تھے۔ اس سیمینار کا مقصد لوگوں کو روڈ سیفٹی ‘ ڈینگی اور جنرل سیکیو رٹی کے حوالے سے بریف کرنا تھا۔ملک اقبال ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ طلبا کے ہاتھوں میں ہمارا مستقبل ہے اور ایک ذی شعور قوم کی نشانی یہ کہ وہ قانون کی پاسدارہوتے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل غلام سرور نے کہاکہ اس قسم کے سیمنیار سے پبلک پولیس تعاون کو فروغ ملے گا اور انہوں نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی اس کاوش کو بہت سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:مطیع الرحمن دو قومی نظریہ کے پاسبان تھے انھیں پھا نسی دے کرپاکستان سے محبت کی سزادی گئی: رانا محبوب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker